اتوار,  05 مئی 2024ء
آ ج پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ۔جبکہ شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

انتباہ

25 سے27 اپریل کے دوران درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصاً(نوشکی، چاغی،خاران، تربت، کیچ، گوادر، آواران ،زیارت، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان اور نصیر آباد) کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
27 اور28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
27 سے29 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث انسانی جانوں ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بلوچستان

نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کابھی امکان۔

پنجاب

مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن ، ساہیوال،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم سکھر،خیر پور، جیکب آباد، کشمور اور گر دو نواح میں گرد آلود ہوائیں/آندھی /جھکڑچلنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، کرک، کرم ، وزیرستان، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News