هفته,  15 فروری 2025ء

موبائل اینڈ ٹیکنالوجی

پاکستان میں اسٹارلنک کی سروسز جون میں شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں اسٹارلنک کی سروسز رواں سال جون میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ چھ ماہ میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔ پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سبین غوری نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اسٹار لنک نے تین سال قبل لائسنس کیلئے اپلائی کیا تھا، رواں سال جون میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں شروع ہوجائیں گی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سال سے حکومت نے ٹیلی کام سیکٹر میں کوئی سرمائے کاری نہیں کی۔ مزید پڑھیں: اسٹارلنک کیلئے حکومت پاکستان کی منظوری کا انتظار ہے، ایلون مسک جبکہ گزشتہ 6 سال میں پی ٹی اے نے سترہ سو ارب ریونیو کی صورت میں حکومت کو دیا ہے۔ بھارت نے ٹیلی کام سیکٹر میں کنیکٹوٹی پر13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جبکہ ہماری حکومت نے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا۔

آن لائن گیمنگ کے شوقین افراد اپنی حفاظت کیسے کریں؟ کیسپرسکی ماہرین نے بتا دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) محفوظ انٹرنیٹ کے عالمی دن کے موقع پر سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کے ماہرین نے گیمنگ کے سب سے مشہور پلیٹ فارمز ’روبلوکس‘ سے منسلک خطرات کا تجزیہ کر کے بچوں کو آن لائن درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔ کیسپرسکی نے صرف

دیواروں اور گاڑیوں پر لگنے والے سستے سولر پینلز تیار

ٹوکیو(روشن پاکستان نیوز) جاپانی سائنسدانوں نے پروسکائٹ دھاتوں سے ایسے سولر پینلز تیار کر لئے ہیں جو دھوپ سے بجلی بنانے میں 40 فیصد ایفیشنی رکھتے ہیں ۔ کرسٹلین سلیکون سے بنے روایتی سولر پینلوں کی ایفیشنی 15 سے 30 فیصد کے درمیان ہے ، جاپانی سیکیسوئی کمپنی جلد تجارتی

یوٹیوب کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوٹیوب نے اپنے صارفین کو ڈبل اسپیڈ میں ویڈیو دیکھنے کی سہولت فراہم کر دی۔ اب یوٹیوب صارفین چار گنا زیادہ

مائیکروسافٹ کا ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ مائیکروسافٹ ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق دونوں کمپنیوں کے مابین ممکنہ معاہدے کے بارے میں پوچھے جانے پر ٹرمپ نے مثبت جواب دیا اور کہا کہ ٹک ٹاک کی خریداری میں بہت دلچسپی

سام سنگ گلیکسی S25 سیریز کے موبائلز پر پی ٹی اے ٹیکس تفصیلات جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سام سنگ کی بے صبری سے انتظار کی جانے والی گلیکسی S25 سیریز، جس میں S25، S25 Slim، اور S25 Ultra شامل ہیں، کی پری بکنگ جلد شروع ہونے والی ہے۔ تاہم پاکستان میں ان پریمیم اسمارٹ فونز کو درآمد کرنے کے خواہشمند صارفین کے لیے

پاکستان میں سائبر حملوں کا خدشہ، نئی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں سائبر حملوں کے خدشے سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔ میڈیا کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائرزی میں کہا ہے کہ وی پی این اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس استعمال کرنے والے صارفین خبرداررہیں۔ صارفین کی ذاتی

اسٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش ظاہر کر دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ پی ٹی اے کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی صارفین کو کمپنی ایل ای او سیٹلائٹ کے ذریعے براہ راست انٹرنیٹ فراہم کرنا چاہتی

ٹک ٹاک کا توڑ، میٹا کا صارفین کو ریلز اور ویڈیوز پر زیادہ معاوضہ دینے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) میٹا نے صارفین کو ٹک ٹاک کی بجائے انسٹا گرام استعمال کرنے پر مجبور کرنے کیلئے نئے پروگرام پر عملدرآمد شروع کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کی جانب سے کونٹینٹ کری ایٹرز کو ماہانہ 10 سے 50

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹاک ٹاک پر پابندی کو 75 دن تک ملتوی کردیا

واشنگٹن (روبینہ ارشد) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر ویڈیو شیئرنگ پیلٹ فارم ٹاک ٹاک پر پابندی کو 75 دن تک ملتوی کردیا۔ رپورٹس کے مطابق امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنے وعدے کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے