هفته,  18 مئی 2024ء
ٹیکسلا،پولیس مقابلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں 03 موٹرسائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران 01ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران 01ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔
نعش کو ہسپتال منتقل کیا گیا ،ہلاک ملزم کی شناخت تاج عرف شینا کے نام سے ہوئی،ہلاک ملزم ڈکیتی اور دیگر جرائم کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم کے دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی۔
ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر نے ٹیکسلا پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News