هفته,  18 مئی 2024ء
نیوٹاؤن پولیس کی اہم کاروائی،کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )نیوٹاؤن پولیس کی اہم کاروائی،کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار،چوری شدہ ٹیوٹا کرولا اور 05 مہران کاریں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں یاسر، طاہر اور اعجاز شامل ہیں،چوری شدہ ٹیوٹا کرولا اور 05 مہران کاریں برآمد ہوئی۔

ملزمان سے چند روز پہلے سرکاری ادارے کے آفیسر کی چوری شدہ گاڑی بھی برآمد ہوئی،ملزمان نے دوران تفتیش راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائیگا، ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول فیصل سلیم نے نیوٹاؤن پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News