هفته,  18 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،کرایہ داری کوائف چیک کئے
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں، دوکانوں اورافراد کے کوائف چیک کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی ،تھانہ روات،تھانہ کلرسیداں،تھانہ چکری،تھانہ مندرہ،تھانہ جاتلی اور چونترہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس، لیڈیز پولیس،ایلیٹ فورس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔
سر چ آپریشنز میںمجموعی طور پر 118گھروں،42دوکانوں اور220افراد کے کوائف چیک کیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News