هفته,  18 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے موثر انتظامات
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے موثر انتظامات،گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 432افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے موثر انتظامات،گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 432افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سینئر پولیس افسران ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرکا کہنا تھا کہ عبادت کے لیے گرجاگھروں میں آنے وا لے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔
ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران الرٹ دیوٹی سرانجام دیں،اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہرممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News