هفته,  18 مئی 2024ء
ساتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

کھٹمنڈو (روشن پااکستان نیوز) نیپال میں ہونے والی ساتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی روپ سکیپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انڈر 10 اور انڈر13 کیٹیگری کے مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

انڈر 10 میں معاویہ سعید نے بانس ہوپ میں اور انڈر 13 میں محمد حسین نے سپیڈ ایونٹ میں گولڈ میڈلز حاصل کئے، بھارت نے دوسری اور نیپال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان نے ایونٹ کے پہلے روز دو گولڈ اور چار سلور میڈلز جیت لئے، محمد حسین اور معاویہ سعید نے انڈیورنس ایونٹ میں سلور میڈلز بھی جیتے، سیدہ وریشہ نے انڈر 13 فری سٹائل سپیڈ اور اینڈیورینس ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کئے۔

مزید پڑھیں: اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News