هفته,  18 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر ز کے خلاف کاروائی ،05ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر ز کے خلاف کاروائی ،05ملزمان گرفتار،ساڑھے 03کلوسے زائد چرس اور10لیٹرشراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم مظہر سے 01کلو600گرام چرس،نیوٹائون پولیس نے ملزم علی سے 01کلو260گرام چرس ،ریس کورس پولیس نے ملزم وقاص سے 600گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم وسیم سے 380گرام چرس،نصیرا ٓباد پولیس نے ملزم انور سے 10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News