هفته,  18 مئی 2024ء
خالہ نے 3 بھانجوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان روشن پاکستانن نیوز)  خالہ نے اپنے تین بھانجوں کو مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی،  بچوں کی والدہ کا الزام ہے کہ اس کی بہن نے پیسوں کے تنازع پر بچوں کو جھلسا کر زخمی کردیا۔واقعہ کے بعد ملزمہ فرار ہوگئی، پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق علاقہ چورہٹہ کی رہائشی خاتون نے بتایا کہ اس کے تین بچوں کو اس کی بہن نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور اس کے بعد چھریوں کے وار بھی کیے، بچوں کی عمریں 2 سے 8 سال ہے۔ ایک بچے کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا ہے۔

آمنہ بی بی کے مطابق اس کی بہن کو رنج تھا کہ ہماری والدہ میرے پاس اپنے پیسے جمع کرتی تھیں۔

مزید پڑھیں: روات پولیس کی کاروائی،اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News