هفته,  18 مئی 2024ء
ارشد شریف قتل کیس، معروف صحافی حامد میر کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر تحریری سماعت کا حکم جاری کردیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کی درخواست پر سماعت کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے درخواست کو نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہونے پر اعتراض کیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ وکیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ازخود نوٹس کیس کی کارروائی کی مصدقہ نقول جمع کرائیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News