هفته,  18 مئی 2024ء
سعودی عرب کی 30کمپنیوں کا تجارتی وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب کی 30کمپنیوں کا 50رکنی وفد آج خصوصی دورے پر پاکستان پہنچے گا ۔

سعودی وفد سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر پاکستان آ رہا ہے جو 2روز پاکستان میں قیام کرے گا۔تجارتی وفد میں شامل اہم شخصیات پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لیں گے۔دونوں ملکوں کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے مختلف شعبوں میں تجارتی وفود کا تبادلہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سعودی تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں ۔وفد کا تعلق ٹیکنالوجی، توانائی، ہوا بازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سے ہے۔پی آئی اے اور بھاشا ڈیم کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت، کان کنی کے متعلق معاہدے طے ہوں گے۔

وفد کے ساتھ زراعت، صنعت و تجارت وغیرہ کےمنصوبوں میں سرمایہ کاری کے معاملے پر پاکستان کے حکام اور تاجروں کی بات چیت ہو گی، معاہدے طے پائیں گے۔

وفد میں سعودی عرب کی مختلف کمپنیوں کے سیربراہان بھی شامل ہوں گے،سعودی وفد پاکستان میں سرمایہ کاری کے متوقع مواقعوں پر مزاکرات کرے گا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا ویژن سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معاشی ترقی

سعودی وفد واپس جا کر سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کو دورے اور سرمایہ کاری  سے متعلق بریفنگ دے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے انتظامات کے لئے 16 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News