هفته,  18 مئی 2024ء
ٹریفک حادثہ: موٹرسائیکل سوار باپ کمسن بیٹے اور بیٹی سمیت جاں بحق

لاہور (روشن پاکستان نیوز ) مانگا منڈی، رائیونڈ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل سوار کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں موٹر سائیکل سوار باپ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ محمد شریف، 6 سالہ فاریہ اور 3 سالہ صابر شامل ہیں۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

مزید پڑھیں: کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثہ، آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News