هفته,  18 مئی 2024ء
نیو ٹاؤن پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)نیو ٹاؤن پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،چوری شدہ 16 موٹرسائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت عامر اور نزارت حسین کے نام سے ہوئی۔

ملزمان سے چوری شدہ 16موٹرسائیکل برآمد ہوئے،ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News