هفته,  18 مئی 2024ء
سول لائنز پولیس کی کاروائی،چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سول لائنز پولیس کی کاروائی،چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،چوری شدہ موٹرسائیکل اورنقدی 15 ہزار روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد ریاض کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل اورنقدی 15ہزار روپے برآمد ہوئے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News