اتوار,  05 مئی 2024ء
سعودی عرب کی پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کے لیے بات چیت جاری

یہ بات سعودی عرب ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او محمد القحطانی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کر دیا ہے۔

محمد القحطانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سعودی عرب ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس کو 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کے یہ اقدامات اس سے قبل طے پانے والے جامع معاہدے کا حصہ ہیں۔

محمد القحطانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کر رہا ہے، منصوبے کے تحت سعودی عرب تانبے کی کان پر 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آئل ریفائنری پر 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کی یہ سرمایہ کاری پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لیے مثبت قدم ہے۔

محمد القحطانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News