هفته,  18 مئی 2024ء
اسلام آباد،ای الیون میں ڈانس کلب پر پولیس کا چھاپہ،رنگ رلیاں مناتا مطلوب مجرم گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد کے پوش سیکٹر ای الیون میں ڈانس کلب پر چھاپے کے دوران مطلوب مجرم بھی پکڑا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی اسلام آباد کے آتے ہی وفاقی دارلحکومت کے مختلف شیشہ سینٹر ز،مساج سینٹرز،قحبہ خانوں اور منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔

آئی جی کے حکم پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں مذکورہ تمام جرائم کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور ملوث افراد کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے۔

نئے آئی جی اسلام آباد نےحال ہی میں چارج سنبھالا ہے اور انہوں نے آتے ساتھ ہی سب سے پہلے منشیات فروشوں، مساج سینٹر زاور شیشہ سینٹرز میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، جس پر بھرپور عمل کیا جا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کا دائرہ کار بھی مزید وسیع کیا جائے گا۔

گزشتہ روز آئی جی کے حکم پر اسلام اباد کے پوش سیکٹر ای 11 میں لولی پاپ نامی ڈانس کلب میں پولیس نے چھاپا مارا اور اس دوران 11 افراد کو دھر لیا گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ جو ڈانسنگ کلب میں موجود خوبرولڑکیاں تھیں وہ تمام کی تمام پچھلے دروازے سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئی ہیں ۔

اس چھاپے کے دوران ایک انکشاف یہ بھی ہوا ہے کہ گرفتار کیے گئے 11 افراد میں سے ایک مطلوب مجرم بھی تھا جس سے بہت سارے سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ کیسے وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ افراد رات کو ڈانسنگ کلب کا سہارا لیتے ہیں اور وہاں رنگین راتوں سے محظوظ ہوتے ہیں جبکہ دن بھر وہ اپنی کاروائیاں کرتے ہیں جس سے اسلام اباد نہ صرف غیر محفوظ بلکہ جرائم کا گڑ ھ بن گیا تھا اور اس کا تدارک وقت کی ضرورت تھی۔

شہریوں نے آئی جی اسلام آباد کے اس اقدام کو بے حد سراہا ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ ان کارروائیوں کا دائرہ کار جلد از جلد وسیع کر کے اسلام آباد کو کو جرائم سے مکمل پاک کیا جائے تاکہ شہری جو پچھلے کئی سالوں سے غیر محفوظ ہیں اور پریشانی میں مبتلا ہیں، سکھ کا سانس لے سکیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News