جمعرات,  02 مئی 2024ء
بھارت میں عام انتخابات: پہلے مرحلے میں 59.71 فیصد ووٹ ڈالے گئے

 

بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کی شرح 59.71 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں میں 102 سیٹوں پر پولنگ ہوئی۔

پہلے مرحلے میں 1600 سے زیادہ امیدوار میدان میں تھے جبکہ پہلے مرحلے میں 166.3 ملین سے زیادہ ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے تھے۔ 21 ریاستوں کی 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ کا مجموعی تناسب 59.71 فیصد رہا۔

بھارت میں انتخابات سات مرحلوں میں یکم جون تک جاری رہیں گے اور نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

اگر نریندر مودی ایک بار پھر حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے بھارت کے دوسرے وزیر اعظم ہوں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News