جمعه,  17 مئی 2024ء
مفتاح اسماعیل کا عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)د سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق ڈی جی نیب اسلام آباد عرفان منگی اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو عدالت لے جانے کا اعلان کر دیا۔

ایل این جی نیب ریفرنس سے بری ہونے کے بعد مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ان کا جو نقصان ہونا تھا ہوگیا لیکن جن کی وجہ سے انہیں یہ سب برداشت کرنا پڑا وہ انہیں عدالت لے کر جائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی سے انتقامی سیاست پر معافی کا مطالبہ بھی کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ نیب کے وہ حکام جو جانتے تھے وہ بوگس کیس کی پیروی کر رہے ہیں وہ بھی معافی مانگیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News