جمعه,  17 مئی 2024ء
ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی،6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،6 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس کو متاثر ہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم محمد اکرم نے اس کے 06سالہ بیٹے کوزیر تعمیر گھر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،ائیرپورٹ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم محمد اکرم کو گرفتا رکرلیا، متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،خواتین اور بچوں پر تشدد،زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے، ملوث ملزمان قانو ن کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News