جمعه,  17 مئی 2024ء
پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 05ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی ہدایت پر صدر ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 05ملزمان گرفتار، 05کلو780گرام چرس اور 200لیٹر شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے ملزم جنید سے 01 کلو 800 گرام،ملزم محسن سے 01 کلو 860 گرام چرس،ملزم عباس علی سے 520 گرام چرس اور ملزم ولیم آفتاب سے 200 لیٹر شراب،مندرہ پولیس نے محمد آصف سے 01 کلو 600 گرام چرس برآمد کی،ملزم محسن منشیات کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News