جمعه,  17 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر ز کے خلاف کاروائی ،09ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر ز کے خلاف کاروائی ،09ملزمان گرفتار، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور30لیٹرشراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم تسلیم سے 730گرام چرس،کینٹ پولیس نے ملزم شیر زمان سے 450گرام چرس، روات پولیس نے ملزم محبوب سے 360گرام چرس، سٹی پولیس نے ملزم ابرار سے 05لیٹرشراب ،ملزم نزاکت سے 05لیٹرشراب ،صادق آباد پولیس نے ملزم حماد سے 05لیٹرشراب ، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ثاقب سے 05لیٹرشراب ،ملزم شاہد05لیٹرشراب اورصدرواہ پولیس نے ملزم حسن سے 05لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News