جمعه,  17 مئی 2024ء
حافظ نعیم کی حکومت کو بڑی وارننگ، 4 دن کا الٹی میٹم دیدیا

 

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب اور وفاقی حکومت کو 4 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی خریداری شروع نہ کی تو وزیراعلیٰ آفس کے باہر دھرنا دیں گے اور احتجاج کریں گے۔ شہر

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ گندم خریدی جائے، جب کہ ان کی بھتیجی نے گندم خریدنے سے انکار کردیا، پنجاب حکومت بہرحال گندم خریدے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کسان احتجاج کرتے ہیں تو انہیں گرفتار کیا جاتا ہے، گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں۔ حکومت نے گندم نہ خریدی تو کسان ہنگامہ کریں گے، حکومت کو 4 دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، گندم نہ خریدنے کا فیصلہ واپس لیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج روکنے کی کوشش کی تو حکومت گرانے کی تحریک اب شروع ہو سکتی ہے، کسان فارم 47 کے ساتھ حکومت کے سامنے نہ جھکیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News