جمعه,  17 مئی 2024ء
شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر کی تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقہ آئی ایٹ مرکز اور تھانہ مارگلہ کے علاقہ ایف ایٹ مرکز میں کھلی کچہر یوں کا انعقادکیاگیا۔

شہریوں کے مسائل سن کران کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔

 

ایس ایس آپریشنز نےکہا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں ۔

 

انہوں نے کہاکہ نشہ اب نہیں مہم کے تحت شہری بھی بھر پور تعاون کریں ۔پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور شہری بھی بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں،

ایس ایس پی آپر یشنز ملک جمیل ظفرنے کہاکہ شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں ۔

 

ایس ایس پی آپر یشنز ملک جمیل ظفرنے کہاکہ بدعنوانی اور اختیارات سے تجاویز قطعی برداشت نہیں شہریوں کی جان ، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News