جمعه,  17 مئی 2024ء
یو اے ای میں طوفانی بارشیں، پاکستان کیجانب سے فضائی آپریشن معطل

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔

پی آئی اے سمیت دیگر ایئرلائنز کا فضائی آپریشن اگلی اطلاع تک معطل رہے گا، قومی ایئرلائن کی بعض پروازیں خراب موسم کے باعث تاخیر اور منسوخی کا شکار ہیں۔

پی آئی اے اپنے مسافروں کے کو ہونیوالی زحمت سے پوری طرح آگاہ ہے۔ صورتحال ٹھیک ہوتے ہی پی آئی اے اپنا فلائٹ آپریشن فوری طور پر بحال کر دے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News