جمعه,  17 مئی 2024ء
اپریل میں مہنگائی کی شرح میں 3.4 فیصد کمی ریکارڈ

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2024 میں مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اپریل میں یہ شرح 3.4 فیصد کمی کے بعد 17.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ شہری مہنگائی میں 0.1 فیصد کمی کے بعد یہ شرح 19.4 فیصد ریکارڈ کی گئی اور اپریل میں دیہی مہنگائی 0.9 فیصد کمی کے بعد 14.5 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2023 میں مہنگائی کی شرح 36.4 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی شرح 25.97 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News