جمعه,  17 مئی 2024ء
سحرکامران نے بانی پی ٹی آئی پر طنزکے نشتر چلا دیئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحرکامران نے بانی پی ٹی آئی پر طنزکے نشتر چلا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاایپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر جاری ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ورکن قومی اسمبلی سحرکامران نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی انا، ذاتی عناد اور مفادات کے لئے ملک کی معیشت اور استحکام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

مزیدپڑھیں:پی پی رہنماء سحرکامران کی اخونزادہ چٹان پرحملےکی مذمت

انہوں نے کہاکہ35پنکچرکی کہانی، 2014 کا دھرنا، حکومت میں آنے کے بعد نفرت انگیز بیانیہ اور مخالف سیاسی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں، خارجہ تعلقات کو سبوتاثر کرنے کی کوشش، پارلیمان کی نفی، بارودی سرنگیں بچھانے کا دعویٰ،9مئی جیسے افسوسناک واقعات اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا عمران خان کی ایک سوچی سمجھی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کا حصہ تھا، اور وہ آج بھی اسی منفی سوچ پہ قائم ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News