جمعه,  17 مئی 2024ء
آئی سی سی نے معروف کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی

 

دبئی: آئی سی سی نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر 5 سال کی پابندی عائد کردی۔

آئی سی سی کے مطابق ڈیون تھامس نے سری لنکا کرکٹ، امارات کرکٹ بورڈ اور سی پی ایل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 خلاف ورزیاں کیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر 5 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے، ڈیون تھامس کو ہر طرز کی کرکٹ کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ڈیون تھامس نے تمام 7 خلاف ورزیوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News