اتوار,  05 مئی 2024ء
آ ج پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

آ ج24 اپریل بروز بدھ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بعد از دوپہر جنوب مغربی بلوچستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک رہےگا۔ تاہم بعداز دوپہر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا۔ تاہم بعداز دوپہر چاغی، نوشکی، کیچ، قلات، تربت،پنجگور،گوادر، واشک،خضدار،خاران،کوئٹہ،زیارت اورگردونواح میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان۔ مری، گلیات اورگردونواح میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔ جبکہ بالائی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہے گا۔ تاہم دیر، سوات ، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباداور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں چند مقا ما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر

کشمیر میں چند مقا ما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News