جمعرات,  02 مئی 2024ء
چینی سائنسدانوں نے دنیا میں پہلی بار سرخ پھولوں سے ہیرا تخلیق کرلیا

بیجنگ(روشن پاکستان نیوز)چینی سائنسدانوں نے دنیا میں پہلی بار سرخ پھولوں سے ہیرا تخلیق کرلیا۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ چینی سائنسدانوں نے تین قیراط کا یہ ہیرا مکمل طور پر کاربن کے عنصر اور سرخ پھولوں سے تخلیق کیا ہے۔

اس حیرت انگیز تخلیق کی رونمائی آج چین کے صوبے ہینان کے شہر لویانگ میں ہوئی۔

ویانگ ٹائم پرومائز کمپنی جو کہ مصنوعی ہیرے کے حوالے سے خصوصی مہارت کی حامل ہے، نے یہ ہیرا لویانگ نیشنل پیونی گارڈن کو عطیہ کیا ہے۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں  لویانگ شہر کے پیونی گارڈن نے ضروری پیونیز (سرخ پھول) بشمول لگ بھگ پچاس پرانے پیونی کی فراہمی پر رضامندی کا اظہار کیا تھا تاکہ یہ منفرف ہیرا تخلیق کیا جاسکے۔

اس ہیرے کی قدر  300,000 چینی یوآن ہے۔ لویانگ ٹائم پرومائز کمپنی کے سی ای او وانگ جینگ نے اس حوالے سے بتایا کہ یہ ہیرا پیونیز کو بایوجینک کاربن سے نکالنے کی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ہائی ٹمپریچر اور پریشر کے ذریعے تیار کیا گیا۔

مزید برآں بتایا جاتا ہے کہ پیونی ڈریوَن کاربن ایلیمنٹس سے اس ہیرے کی تیاری کا عمل کافی پیچیدہ ہوتا ہے۔

چینی کمپنی کے مطابق کاربن کا عنصر مختلف ذرائع جیسے کہ بالوں، ہڈیوں اور پھولوں سے حاصل کرنے کےلیے ایک خصوصی طور پر تیار آلے کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ اسکے کیمیائی بونڈ کو توڑا جاسکے، اس طرح ہیرے کی تخلیق کی جاتی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News