جمعه,  17 مئی 2024ء
فیصل مسجد کے احاطے میں جوڑےکی نازیباحرکات کی ویڈیوزپر صارفین برہم

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں سے گھومنے پھرنے آئے شہری اسلام آباد کی فیصل مسجد میں فحاشی اور بے حیائی کاباعث بننے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سعودی عرب کی طرف سے دیا گیا خوبصورت تحفہ فیصل مسجد میں مختلف علاقوں سے سیروسیاحت کے لئے شہریوں نے فحاشی اور بے حیائی پھیلانی شروع کردی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوزاورتصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سرعام بے حیائی اور ناچ گانوں میں مصروف ہیں۔

کچھ جوڑوں نے تو مقدس جگہ کو ’’ڈیٹنگ پوائنٹ‘‘ بھی بنا رکھا ہے اور جہاں کہیں سے بھی بھاگ کر وقت گزاری کرنے آتے ہیں وہ فیصل مسجد کے احاطے میں بنائے گئے خوبصورت پوائنٹس پر ڈیرے ڈال لیتے ہیں ۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیوز پر ردعمل میں کہاکہ آخر یہ معاشرہ کس طرف جا رہا ہے۔۔۔ ؟

کوئی اس معاشرے کو دیکھ کر نہیں کہہ سکتا کہ یہ ایک اسلامی ملک ہے، کیوں کہ اس کا حال بھی مغرب سے کچھ کم نہیں جس تباہی کے دہانے پر آج مغربی دنیا پہنچ چکی ہے اس بے حیائی کے سبب اسی تباہی کے دہانے پر آج ہم پہنچ چکے ہیں، فتنوں پے فتنے سر اٹھا رہے ہیں، مزید کس فتنے کا انتظار ہے۔۔۔ ؟

صارفین کے مطابق روشن خیالی کے نام پر تاریکی مسلط کی جا رہی ہے، اگر اب بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے رہے اور فحاشی و عریانی فروغ کو نہ روکا گیا اس کی مذمت نہیں کی گئی تو وہ وقت دور نہیں کہ پاکستانی معاشرہ تباہی کے گڑھے میں گر جائے گا اور شاید پھر کبھی نہ اٹھ سکے۔

 

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News