جمعه,  17 مئی 2024ء
شہادت حضرت امام جعفر صادق کانفرنس 4مئی کوراولپنڈی میں ہوگی

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)شہادت حضرت امام جعفر صادق کانفرنس 4مئی کو راولپنڈی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق وارث نبوتﷺ اور دنیا اسلام کی عظیم فقیہ حضرت امام جعفر صادق کے 1297 یوم شہادت کے سلسلے میں’’ شہادت حضرت امام جعفر صادق کانفرنس ‘‘چارمئی بروز ہفتہ دو بجے سہ پہر بمقام پی سی ہوٹل راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی۔

چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہاکہ کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور سکالرزان کی ملی ودینی خدمات پرروشنی ڈالیں گے۔

انہوں نے اپیل کی کہ تمام دوست احباب اس عظیم کانفرنس میں بمعہ اہل وعیال شرکت کریں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News