جمعه,  17 مئی 2024ء
ایف بی آر کا ٹیکس نادہندگان کی سمیں بلاک کرنے کا اعلان، پی ٹی اے کا موقف کیا ہے؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چار روز بعد آخر کار پی ٹی اے نے ایف بی آر کے احکامات پر خاموشی توڑ دی۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایف بی آر کا حالیہ فیصلہ فی الحال پی ٹی اے کی جانب سے زیر غور ہے، ہم اس معاملے پر موبائل فون آپریٹروں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں،ہمارا مقصد ریگولیٹری فریم ورک اور متعلقہ قانونی دفعات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس حوالے سے اقدام اٹھانا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام صارفین کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکے، اس معاملے پر ہونے والی کسی بھی پیش رفت سے مطلع کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سمزبند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سکھر، نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات، ایک طالب علم سے موبائل فون برآمد

ایف بی آر کے مطابق ان افراد کی آمدن انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہے لیکن یہ افراد انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کے قابل ہونے کے باوجود فائل نہیں کررہے، یہ افراد ایف بی آر ایکٹو ٹیکس پیئرلسٹ میں شامل نہیں لہٰذا انکم ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والوں کے موبائل فون کنکشن کسی بھی وقت بند کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News