جمعه,  17 مئی 2024ء
کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

کراچی(روشن پاکستان نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں کاٹھور، گڈاپ اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 84 کلومیٹر اور مرکز ملیر سے 38 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News