جمعه,  17 مئی 2024ء
متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن کا شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن نےغیر معینہ مدت کیلیے شٹر ڈاون ہڑتال  کااعلان کردیا۔

صدر متحدہ نانبائی ایسوسی ایشن  آفتاب گل کاکہنا ہے کہ  پنجاب بھر میں سستی روٹی ، نان کی فراہمی کے معاملے پر  8 مئی بروز بدھ کو پنجاب بھر میں غیر معینہ مدت کیلیےشٹر ڈاؤن ہو گی ۔ انتظامیہ کی جانب سے ناجائز مقدمات اور جرمانے کیے گئے ۔لاہور : روٹی سستی کرنے کیلیے مل بیٹھنے کو تیار ہیں مگر حکومت تیار نہیں ۔ نان آٹے سے نہیں میدہ سے تیار ہوتا ہے اس پر تندور مالکان کو ریلیف ملنا چاہئیے۔لاہور : ہم نے ہر ممکن کوشش کی مگر مقدمات اور جرمانوں تنگ آکر ہڑتال کا فیصلہ کیا ۔

مزید پڑھیں: پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

آفتاب گل  کاکہنا ہے کہ  یہ ہڑتال مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گی۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں کسی بھی تندور سے روٹی ، نان نہیں ملے گا ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News