جمعه,  17 مئی 2024ء
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز( عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق خام تیل کے سب سے بڑے صارف امریکا میں پیدوار بڑھنے سے بدھ کو تیل کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کے جولائی کے لئے سودے 95 فیصد کمی کے بعد 85.38 ڈالر فی بیرل پر طے پائے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کے جون کے لئے سودے 1.16 ڈالر کی کمی کے بعد 80.77 ڈالر پر طے ہوئے۔

 دونوں بینچ مارکس میں 1 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی۔
انرجی انفارمیشن ایڈ منسٹریشن کے مطابق فروری میں امریکی خام تیل کی پیداوار بڑھ کر 13.15 ملین بیرل یومیہ ہو گئی ہے جو جنوری میں 12.58 ملین تھی اور یہ گزشتہ تین سالوں کے دوران بڑا اضافہ ہے۔

مزید پڑھیں: برطانوی کمپنی شیل کی سالانہ ایک بلین ڈالر آمدن کا انکشاف

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News