جمعه,  17 مئی 2024ء
سیکرٹری الیکشن کمیشن آصف حسین نے استعفیٰ دیدیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری سید آصف حسین نے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمر حمید کو دوبارہ سیکریٹری الیکشن کمیشن مقرر کردیا۔

 

الیکشن کمیشن نے سید آصف حسین کا استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 

واضح رہے کہ عمر حمید نے 5 جنوری کو خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دیا تھا۔عمر حمید سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ انہیں سپیشل سیکرٹری خزانہ بھی تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر حمید کو سابقہ ریکارڈ پر دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News