جمعه,  17 مئی 2024ء
جاتلی پولیس کی کاروائی،12 سالہ بچے سے زیادتی کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)جاتلی پولیس کی کاروائی،12 سالہ بچے سے زیادتی کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم محمد علی نے اس کے 12 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اورویڈیو بھی بنائی،جاتلی پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم محمد علی کو گرفتا رکرلیا۔

متاثرہ بچے کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،زیادتی ناقابل برداشت ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News