جمعه,  17 مئی 2024ء
بل گیٹس پتنگ اڑانے کے شوق میں دیوار چین جا پہنچے! تصاویر وائرل

بیجنگ(روشن پاکستان نیوز)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کسی زمانے میں پتنگ اڑانے کے شوقین بھی رہے اور شوق کی تکمیل کے لیے دیوار چین تک جا پہنچے۔

بل گیٹس نے اپنے ماضی (جوانی) کی دو تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کر کے بیتے دنوں کی یادوں کو تازہ کیا ہے جس میں وہ دیوار چین پر پتنگ اڑائے دیکھے جا سکتے ہیں۔

دیوارِ چین پر گزارے گئے یادگار لمحات شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ، ’میں 1995 میں گزرے ان خوش گوار لمحات کو یاد کر رہا ہوں جب میں نے چین کی عظیم دیوار پر پتنگ اڑائی تھی‘۔

انہوں نے اس لمحےکو یادگار اور خوشگوار قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ، ’آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں نے وہاں بہت اچھا وقت گزارا تھا‘۔

سیاہ شرٹ اور گرے جینز میں ملبوس نوجوان بل گیٹس کی ان حسین یادوں پر مبنی تصاویر نے سوشل میڈیا پر صارفین کی فوری توجہ حاصل کر لی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصاویر وائرل ہو گئیں۔

لاکھوں کی تعداد میں صارفین اسے دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں جب کہ رائے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News