جمعه,  17 مئی 2024ء
مورگاہ پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) مورگاہ پولیس کی کاروائی، چھریوں کے وار کرکے شہری کو قتل اوردیگر کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے جدیدٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم حضرت خان کو گرفتار کیا، اشتہاری مجرم حضرت خان نے لڑائی جھگڑے کے دوران ساتھیوں کے ہمراہ چھریوں کے وار سے لیاقت کو قتل اور دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ مورگاہ میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News