جمعه,  17 مئی 2024ء
راولپنڈی شہر کے بڑے پارکوں کی اپ گریڈیشن ، پی ایچ اے کے ہنگامی اقدامات

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ پی ایچ اے راولپنڈی شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات یقینی بنانے کے لیے پبلک پارکس کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

پی ایچ اے کی جانب سے راولپنڈی شہر کے پارکس کی اپ گریڈیشن اور صفائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا کہ راولپنڈی شہر کے پارکس کی تزئین و آرائش، اپ گریڈیشن اور صفائی کی سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہےاور آپ گریڈیشن کا کام کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائیگا۔

مزیدپڑھیں:غزہ کشیدہ صورتحال میں بنجول او آئی سی سربراہی اجلاس میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی شرکت

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پارکس کی صفائی اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے علاوہ واکنگ ٹریک، لائٹس، جھولوں اور بینچز کی مرمت کے لیے بھی تمام امور حل کیے جا رہیں ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News