هفته,  27 اپریل 2024ء
صدیق آئس اینڈ کولڈ سٹورز میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)صدیق آئس اینڈ کولڈ سٹورز نے اپنے ورکرز کو غیرمعمولی حالات سے نمٹنے کیلئے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ورکشاپ میں ورکرز کو آگ لگنے جیسے واقعات کے دوران حفاظتی تدابیر اور اس سے نمٹنے کی تعیبیت دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ ایسے حالات میں آگ پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے۔

ورکشاپ میں ماہرین نے بتایا کہ ملک بھر میں جدید اور نفیس صنعتیں قائم ہو چکی ہیں۔

صنعتی میدان میں ترقی کے ساتھ آگ کے خطرات بھی روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ اس طرح کے خطرات پر قابو پانا انتہائی تکنیکی کام ہے اور یہ کام صرف اسی صورت ہی انجام دیا جا سکتا ہے جب کسی کو اس بارےمیں مناسب معلومات ہوں۔

آگ جیسے خطرات سے نمٹنے کے لئے صدیق ائس فیکٹری میں ورکر کے لیے کیمپ بھی قائم کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News