جمعرات,  09 مئی 2024ء
بنی پولیس کی کاروائی،03 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)بنی پولیس کی کاروائی،03 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار،چوری شدہ 04 موٹرسائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتارکرلیا، ملزمان کی شناخت ندیم،عباد اللہ اور راشد کے نام سے ہوئی، ملزمان سے چوری شدہ 04موٹرسائیکل برآمد ہوئے ، ملزمان موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس پی راول فیصل سلیم کاکہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، شہریوں کے کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، منظم اورمتحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News