جمعرات,  09 مئی 2024ء
بھارتی جیلوں میں قید 2 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

 

نئی دہلی (روشن پاکستان نیوز)بھارتی جیلوں سے دو پاکستانی نوجوانوں کو رہا کر دیا گیا ہے جس کے بعد عباد حسن اور زاہد عباس کو واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق بھارت میں قید 2 پاکستانی نوجوانوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے، عباد حسن اور زاہد عباس 2022 میں غلطی سے سرحد پار کر گئے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ سرحد پار کرنے کے بعد دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News