جمعرات,  09 مئی 2024ء
اداکارہ زارااکبر کی قیادت میں مانچسٹر میں عید مبارک شو کی ٹیم کے اعزازمیں عشائیہ کا اہتمام

مانچسٹر(شہزادانورملک سے)تفصیلات کے مطابق نامورپاکستانی اداکارہ زارااکبر نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنی ٹیم کی مانچسٹر میں مصروفیات اور پانچ مئی کو شروع ہونے والے پروگرام عید مبارک شوکی تیاریوں کے بارے میں تفصیلات شیئرکیں۔

زارااکبر نے لکھا کہ شاندار شام !مانچسٹر کے لاہوری گرل اور تواکے اولڈھم ریسٹورنٹ میں میری ٹیم اور میڈیا کے دوستوں کے ساتھ ساتھ زبردست ڈنرکیا۔

انہوں نے کہاکہ مانچسٹر میں میرا آنے والاپروگرام عید مبارک شو 5 مئی بروزاتوارپاکستان کمیونٹی سینٹر سٹاکپورٹ روڈ مانچسٹر میں پیش کیاجائیگا۔

اداکارہ نے کہاکہ بہت بہت شکریہ محمد اسحاق چوہدری اور عارف چوہدری آپ کے پیار اور وقت کا ۔

انہوں نے ڈنر کی دعوت دینے اوردوستوں کو اکٹھا کرنے پر مالک لاہوری گرل اور توا مانچسٹر سٹاک پورٹ روڈ کے مالک عرفان احمد، آصف بٹ نارتھ ویسٹ صدر پی ٹی آئی مانچسٹر کابھی شکریہ اداکیا۔

زارااکبر نے کہا کہ میں میری ٹیم مانی لیاقت ایوارڈ یافتہ بہترین کامیڈین، فلم اسٹار عدنان خان اوربرطانیہ کی بہترین گلوکارہ مہوش نواب کی بھی مشکور ہوں۔

یادرہے کہ معروف پاکستانی اداکارہ زارا اکبر5مئی کو برطانیہ میں منعقد قوالی اورکامیڈی شو میں جلوہ گر ہوں گی۔

معروف پاکستانی اداکارہ زارا اکبر اور مانی لیاقت کے اشتراک سے برطانیہ کے بڑے شہر مانچسٹر میں کامیڈی اور قوالی پرمشتمل عید مبارک شو پیش کیا جا رہا ہے۔

عیدمبارک شومیں بڑے بڑے نام اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے جس میں سرفہرست اداکارازاراکبر اورمانی لیاقت ہیں جبکہ ان کے ساتھ قوال سہیل سلامت اورگلوکارہ مہوش ناصر اپنی آواز کا جادوجگائینگی۔

 

 

عید مبارک شو5مئی کو پیش کیاجائیگا،شو میں برطانیہ کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

پروگرام کی ٹکٹ 20پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے جبکہ وی آئی پیز شو میں شرکت کے لیے 30 پاؤنڈ کے عوض ٹکٹ خرید سکیں گے۔

عید مبارک شو شام سات بجے شروع ہوگا اور رات گئے تک جاری رہے گا ،پروگرام میں قوالی اورمزاح سے بھرپورکامیڈ ی شو پیش کیاجائیگا۔

عید مبارک شو پاکستانی کمیونٹی سینٹر 481 سٹاک پورٹ روڈمانچسٹر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:عید خوشیوں کا تہوار، مانچسٹر میں باجے بجانوں والوں نے چاند رات کی خوشیوں کو پھیکا کردیا

ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اورشرکت کے خواہش مند حضرات پہلے آئیے ،پہلے پائیے کی بنیاد پر ٹکٹ خرید سکیں گے۔

انتظامیہ نے رش سے بچنے کے لئے تمام اوورسیز پاکستانیز اور مقامی شہریوں کو ایڈوانس ٹکٹ خریدنے کا کہا ہے ۔

دوسری جانب عید مبارک شو میں پرفارم کرنے کے لئے قوال اور کامیڈی ٹیم انتہائی پرجوش ہے ،خصوصاًاداکارہ زارااکبر اور مانی لیاقت نے ریہرسل بھی شروع کردی ہے تاکہ اوورسیز پاکستانیز سمیت برطانوی شہریوں کو بھی ایک بہترین اورعمدہ کامیڈی شو دیکھنے کو ملے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News