جمعرات,  09 مئی 2024ء
آ ج پاکستان بھر میں موسم کی صورتحال کیا؟جانیں

آ ج27اپریل بروزہفتہ خیبر پختونخوا ،بالائی/وسطی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ۔جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

انتباہ

27 اپریل کے دوران درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصاً(نوشکی، زیارت، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان اور نصیر آباد) کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔ 27 سے 29 اپریل کے دوران درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔اس دوران (27 سے29 اپریل) تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث انسانی جانوں ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

بلوچستان

کو ئٹہ ، نو شکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر تیز بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب

مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب،سرگودھا، میانوالی، پاکپتن ، ساہیوال،ڈیرہ غازی خان، بھکر، نور پور تھل ، لیہ، ملتان، کوٹ ادواور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد از دوپہرتیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع۔

خیبر پختونخواہ

ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، بنوں،ٹانک، وزیرستان، کرک، کوہاٹ، کرم ،باجوڑ، مہمند ، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، چترال، دیر، سوات،، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، بونیر اور مالاکنڈ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا ما ت پرژالہ باری کا امکان۔ اس دوران بالائی اضلاع میں بعض مقا مات موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

کشمیر

کشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم

خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب،کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی سندھ میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: مالم جبہ 25، پاراچنار 24، کالام 23، دیر (بالائی 22 اور زیریں 05)، پٹن 19، کاکول 17، میرکھانی 16، چترال، دروش 08، چراٹ، سیدو شریف 03، تخت بائی02، پشاور (ایئرپورٹ 02 اور سٹی 01)، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ اور سٹی 01)، بالاکوٹ 01، بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی 18، شیخمندہ 15)، ژوب 16، بارکھان 12، قلات 03،پنجاب: خان پور 16، لاہور (ایئرپورٹ 11 اور سٹی 06)، گجرات 07، ڈی جی خان (سٹی 07)، بھکر، مری 10، اٹک، گوجرانوالہ 06، اسلام آباد (سٹی 06، ایئرپورٹ 05، سید پور 04، بوکرا 03، گولڑہ 01 )، سیالکوٹ (سٹی 06 اور ایئرپورٹ 03)، چکوال، جہلم 05، ملتان (ایئرپورٹ 05 اور سٹی 04)، جھنگ، کروڑ (لیہ)، خانیوال، نارووال، ساہیوال 04، حافظ آباد، اوکاڑہ، رحیم یار خان، شیخوپورہ 03، جوہرآباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ 02، راولپنڈی (چکلالہ 02، شمس آباد 01)، بہاولپور (ایئرپورٹ اور سٹی 01)، فیصل آباد، منگلا، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا سٹی، 01، ، کشمیر: راولاکوٹ 12، گڑھی دوپٹہ 11، مظفر آباد (ایئرپورٹ 08 اور سٹی 07)، کوٹلی 02، گلگت بلتستان: استور 05، سندھ: سکھر 03، جیکب آباد میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :قصور 42،شہید بینظیر آباد،لاڑکانہ 41،بہاولنگر،دادواور چھور میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News