جمعه,  10 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی ،7ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی ، 07ملزمان گرفتار، شراب ، اسلحہ وایمونیشن اورسامان آتش بازی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے ملزم عمیر سے 10لیٹرشراب، صادق آباد پولیس نے ملزم شارن سے 10لیٹرشراب ، سول لائنز پولیس نے ملزم سجاد سے 05لیٹرشراب،کلرسیداں پولیس نے ملزم عرفان سے 01بوتل شراب ،ریس کورس پولیس نے ملزم نعمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ، صدراہ پولیس نے ملزم امداد اللہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ، نصیرآباد پولیس نے ملزم عباس احمد سے 04ہوائیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News