جمعه,  10 مئی 2024ء
راولپنڈی،خاتون سکول ٹیچر سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)خاتون سکول ٹیچر سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار، ملزم سے چھینا گیا پرس،نقدی6000 روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل موٹر سائیکل سوار ملزم نے سول لائن کے علاقہ تلسہ روڈ سے خاتون سکول ٹیچر سے پرس چھین کر فرار ہو گیا تھا، واقعہ کی اطلاع پر سول لائنز پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا، ایس ایس پی آپریشنز نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایس پی پوٹھوہارکی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جینس اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزم عثمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
ملزم سے چھینا گیا پرس،نقدی6000 روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل برآمد ہوا، ایس ایچ او سول لائنز اور لیڈی پولیس آفیسر نے برآمد کیا گیا پرس اور نقدی6000روپے سکول ٹیچرکے حوالے کی،خاتون سکول ٹیچر نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News