جمعرات,  09 مئی 2024ء
آراے بازار پولیس کی کاروائی ،تاش پر جواء کھیلنے والے 02ملزمان گرفتار

راولپنڈی ( کرائم نیوز) آراے بازار پولیس کی کاروائی ،تاش پر جواء کھیلنے والے 02ملزمان گرفتار، دائو پر لگی رقم 17ہزار 700روپے ، 02موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق آراے بازا ر پولیس نے کاروائی کرتے تاش پر جواء کھیلنے والے 02ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد اویس اورمحمد شفیق شامل ہیں ، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 17ہزار 700روپے ،02 موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد ہوئے ۔

ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھاکہ قماربازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News