جمعرات,  09 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، 03ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، 03ملزمان گرفتار، آڑھائی کلو سے زائد چر س برآمد۔

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم عدنان سے 01کلو500گرام چرس، روات پولیس نے ملزم نازک حسین سے 01کلو180گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شیر عالم سے 200گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News