جمعرات,  09 مئی 2024ء
وزیراعظم نے کسانوں کی شکایت کا نوٹس لے لیا ، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب روانگی سے قبل کسانوں کے لئے بڑا قدم ، وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا ، وزیراعظم نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا 1.4 ملین میٹرک ٹن کا ہدف بڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا ۔

وزیراعظم کی جانب سے پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے۔

 

وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی ، وزیراعظم نےکسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News